ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں فری میڈیکل کیمپ، مفت ادویات کی بھی فراہمی

May 23, 2025 | 11:58 AM

بورےوالا (سید یاسین شاہ) تحصیل ہیڈ کوارٹر( ٹی ایچ کیو )ہسپتال بورے والا میں فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جس دوران  6کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نے  مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں، یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم خاں نے بتائی۔ 

 میونسپل کمیٹی آفس میں میڈیا کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتال   کی طرف سے بوریوالا میں فری میڈیکل کیمپ لگانا قابل تحسین ہے،  طالب علموں میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے  اور   حادثات سے بچانے کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کا پابند کیا جار ہاہے ،ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے بھی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  طالب علموں میں پودے لگانے کا شوق پیدا کیا جارہاہے ،ایک بچہ ایک پودا مہم کے تحت سکولوں میں پودے لگائے جارہے ہیں ،طالب علم اپنے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت بھی کررہے ہیں ، اپنے پودوں کے نام بھی رکھ رہے ہیں ۔کمشنر کا کہناتھاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں  اور اسی وجہ سے   صفائی کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ شہروں، گلی، محلوں اور دیہاتوں تک صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ  سرکاری محکموں میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، بہتری لانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے۔

 اس موقع پر صحافیوں نے کمشنر ملتان کو شہر کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا ،کمشنر ملتان نے شہر کے مختلف مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی اور  اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمدآرائیں، سابق ایم پی اے سر دار خالد محمود ڈوگر، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،ا سسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں