غربت کے خاتمہ کے لئے ٹیوٹا کی خدمات سے انکا ر ممکن نہیں،عرفان علی

غربت کے خاتمہ کے لئے ٹیوٹا کی خدمات سے انکا ر ممکن نہیں،عرفان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)پاکستان کی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی اہمیت کو انکار نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان علی نے گزشتہ روز جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن (GIZ) کے تعاون سے جرمن پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(GPATI) سے متعلق ایک آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں جی آئی زیڈ کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر اتے ہوفمن، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، لوکل اور بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان علی نے کہا کہ جرمن پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(GPATI) پروگرام میں دوہری ٹریننگ ( یعنی کلاس روم میں پڑھائی اور صنعتی ادارے میں جا کر عملی تربیت) شامل ہے اس ٹریننگ پروگرام کا آغاز صوبہ پنجاب میں ٹیوٹا کی جانب سے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگاجپاتی ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے اداروں میں ٹیکنکل اینڈ کمرشل کورسز شروع کئے جا رہے ہیں جس سے انڈسٹری کو عالمی معیار کی ماہر افرادی قوت دستیاب ہوگی ٹیوٹا نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق جپاتی ٹریننگ پروگرام کے کامیاب آغاز کیلئے اپنے اداروں کی ورکشاپس میں جدید آلات بھی فراہم کردیئے ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی نے سیمینار ر کے شرکاءکو بتایا کہ جپاتی ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹیوٹاکی45 لوکل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ پارٹنر شپ صوبہ پنجاب میںروزگار کی فراہمی کرنے کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی