جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع لاہور کے تحت فہم القرآن انسٹیٹیوٹ میں تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سالانہ کورس مکمل کرنے والی طالبات کواسناد و انعامات دیے گئے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان خو اتین حمیرا طارق نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کے فساد زدہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ رب العزت سے وعدہ کیا تھا کہ اس ملک میں قرآن کا قانون نافذ کریں گے مگر وطن حاصل کر کے ہم نے یہ وعدہ بھلا دیامغربی ثقافت نے ہمیں جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا مگر ہم ان کی آڑ میں اپنے خدا سے ہی منہ موڑ بیٹھے۔ہمیں اللہ کی سر زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہی دشوار ہو گیا ہے ، ہم سب اہل ایمان ہونے کے دعوےدار بھی ہیں مگر اللہ کی سر زمین پر نظام الہی نافذ کرنے کے باغی بھی ہم ہی ہیں نائب ناظمہ صوبہ ربیعہ طارق نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ،اب وقت آن پہنچا ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ اپنے کردار کو پہچانے اور دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے وطن عزیز کے تحفظ اور سالمیت میںاپنا متوقع کردار ادا کر کے اس ڈوبتی ناﺅ کو سہارادیں ناظمہ ضلع لاہور زبیدہ جبین نے کہا کہ قرآن میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔