کینیڈین ہائی کمشنر کا دورہ ویٹرنری یونیورسٹی،وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات

کینیڈین ہائی کمشنر کا دورہ ویٹرنری یونیورسٹی،وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کینیڈین ہائی کمشنر گریگ گیوکاس نے گزشتہ روز ےونےورسٹی آف وےٹرنری اےنڈ اےنمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سے ملا قات کی وائس چانسلرنے کینیڈین ہائی کمشنر کو ےونےورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی اور تو سیعی پروگراموں کے بارے بتایا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، انڈسٹری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے انہوں نے قومی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹر کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔کینیڈین ہائی کمشنر نے ےونےورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی اور تو سیعی کاوشوں کو سراہا۔ ڈین وٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر سرور خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف اور رجسٹرار ڈاکٹر محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -