یونین کونسل کے عوام نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، سلیم اعوان
لاہور( سپیشل رپورٹر)ےونین کونسل 144میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چیرمین کے امیدوار سلیم اعوان نے ” روز نامہ پاکستان“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ےونین کونسل کے عوام نے الیکشن میں میری مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے میں نے اس ےونین کونسل میں ےہاں کے منتخب ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے کو آرڈنیٹر کی حثیت سے بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور حلقہ کے عوام کی جہاں تک ممکن ہو سکا ہے دن رات خد مت کی ہے اور اب بھی کررہے ہیں اس لئے ےہاں کے عوام نے میری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح سے اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کو منتخب کیا تھا ٹھیک اسی طرح سے اب بلدےاتی الیکشن میں بھی (ن) لیگ کے حمایت ےافتہ لوگوں کو ہی منتخب کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جس طرح سے میٹرو بس ‘ لیپ ٹاپ ‘ ےوتھ فیسٹول اور دیگر اہم منصوبوں کے تحفے دئیے ہیں ٹھیک اسی طرح سے ہم اب بلدےاتی الیکشن میں بھی کامےابی حاصل کرکے ماڈل ےونین کونسلیں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ملک بھر میں بلدےاتی اداروں میں بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ہی حکومت بنے گی بلدےات میںبھی مسلم لیگ ہی راج کرے گی زبانی جمع خرچ سے کام چلانے والوں کو عوام ےکسر مسترد کردیں گے ۔