ایوان کارکنان میں انعامی تقریری مقابلہ آج ہو گا

ایوان کارکنان میں انعامی تقریری مقابلہ آج ہو گا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوںکے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری ، کلام اقبالؒ ترنم سے سنانے،مصوری اوربیت بازی کے الگ الگ مقابلوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میںآج ساڑھے دس بجے صبح سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ مصوری بعنوان”علامہ محمد اقبالؒ اور علم کی شمع‘علامہ محمد اقبالؒ اور شاہین‘علامہ محمد اقبالؒ اورقلم “ منعقد ہورہا ہے ان تقریبات کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -