28نومبرکو اساتذہ ناصر باغ میں بھرپور طاقت کامظاہرہ کریں گے

28نومبرکو اساتذہ ناصر باغ میں بھرپور طاقت کامظاہرہ کریں گے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا محمد ارشد، امتیاز احمد عباسی، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو، ملک سعید ، چوہدری محمد علی ، اسلم گھمن، سعیدنامدار، اسحاق رحمانی، اسلم گجر، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان و دیگر نے کہا ہے کہ تذلیل اور رسوائی صر ف اساتذہ کا مقدر ہے ہمیں ہیلتھ ، شماریات ، الیکشن کمیشن ، پرائیویٹ سکولوں کا سروے اور دیگر محکموں کی مدد کرنے کے باوجود بُرا کہا جاتا ہے طلباءسکولوں سے غیر حاضر ہوں یا خاکروب نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کی صفائی بہتر نہ ہو تو اس کی سزا بھی اساتذہ کو سالانہ ترقیوں کی بندش کی صورت میںبرداشت کرنا پڑتی ہے اور غیر تدریسی ڈیوٹیوں کیو جہ سے رزلٹ ناقص آئیں تو اس کی ذمہ داری بھی اساتذہ پر عائد کر کے برطرف اور سالانہ ترقیاں روک لی جاتی ہیں اساتذہ ڈینگی یا پولیو مہم میں کام کرنے کے باوجود اگر 10یا 20 منٹ کسی ایمرجنسی کی وجہ سے لیٹ ہو جائیں تو انہیں غیر حاضر تصور کیا جاتا ہے مانیٹرنگ کی غلط رپورٹس پر بغیر تحقیق کئے سخت سزائیں ناقابل برداشت ہیں اور اب رہی سہی کسر حکومت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بنا کر اساتذہ کو کونسلرز کا غلام بنا کر پور ی کر رہی ہے تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑہ بن جائیں گے جس کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ 28 نومبر کو پنجاب بھر سے اساتذہ ناصر باغ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور وزیر اعلی ہاﺅس تک مارچ اور بعد ازاں دھرنا دیاجائے گا 28 نومبر کو لاہوربھر میں تعلیمی ادارے بند ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -