شرح نمود میںاضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے تجارت زبوحالی کا شکار ہے‘ خالد جاوید

شرح نمود میںاضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے تجارت زبوحالی کا شکار ہے‘ خالد ...

  

لاہور ( وقائع نگار )شرح نمود میںاضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے تجارت زبوحالی کا شکار ہے حکومت نے فوری طورپر حالات کی بہتری کے لیے اقدامات نہ کیے تو تجارت مزید خستہ حالی کا شکا ر ہوگی۔ یہ بات سنیئر وائس چیئرمین قومی تاجر اتحاد و صدر بل روڑ خالد جاوید نے کہی۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے بجلی پٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ روکے کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتو ں کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ اور تجارتی حالات خراب ہو رہے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ مہنگائی اور روپے کی قدر سے معیشت کے تمام شعبے شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت روپے کی قدر اور استحکام کے لیے فوری اقدامات ۔خالد جاوید نے کہا ہے کہ روپے کی گرتی ہو ئی قدر سے درآمد کند گان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کاروبار کے فروغ اور استحکام کے لیے حکومت فوری طور پر روپے کی قدر کی کمی کو روکے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے۔ اُنھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاشی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور معاشی بحران حل کرنے کےلئے ملک کی تاجر برادری کی مشاورت مدنظر رکھا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -