زرداری اوربلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحدہے‘ مشترکہ بیان

زرداری اوربلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحدہے‘ مشترکہ بیان

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری عمر اکبر خان ‘ میاں منظور احمد مانیکا‘ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ اےونٹ پنجاب راﺅ شجاعت علی ‘ بشارت صدیقی ‘ کے ڈی رانا اور وحید عالمگیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد اور پلائی دےوار ہے مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے اور جھوٹی الزام تراشی کی حقیقت سامنے آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی سوج بوجھ اور موثر تقریر نے سیاسی بونوں کی قلعی کھول دی ہے عمران خان انکی سیاست کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انکی تربیت بے نظیر بھٹو شہید نے کی ہے اور وہ بھٹو شہید کے حقیقی وارث اور امین ہیں

چیرمین بلاول بھٹو کے بیانات کا عوام نے گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -