منشیات کی ملزمہ کو 3 سال قید

منشیات کی ملزمہ کو 3 سال قید

  

لاہور (نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شفقت علی نے 5کلو منشیات کیس میں ملوث پشاور کی رہائشی ملزمہ کو 3سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ گزشتہ روز عدالت سماعت کے موقع پر مذکورہ ملزمہ اپنے 2کمسن بچوں کو بھی ساتھ لائی تھی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ زرینہ کے قبضہ سے اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 5کو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کررکھا تھااور تفتیش مکمل کر کے عدالت میں جمع کروادی تھی ۔

گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -