فاریکس فراڈ میں عدم حاضری، 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

فاریکس فراڈ میں عدم حاضری، 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  

لاہور (نامہ نگار) احتساب عدالت نے عدم حاضری کی بناپر 6 کروڑ روپے سے زائد کے فاریکس فراڈ ریفرنس میں ملوث چودھری منیر احمد ، چودھری یاسر منیر اور میاں افتخار احمد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف نیب حکام نے ریفرنس دائر کیا تھاکہ انہوں نے ” ہالکیون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ“، ”سومی انٹرنیشنل“ اور ”الرحمن فیکٹریز“ کے نام سے تین کمپنیاں بنا کر عوام الناس کو ترغیب دی کہ انہیں ان کی سرمایہ کاری پر بھاری منافع دیا جائے گا ۔ ملزمان کی جانب سے اس اعلان کو سن کر ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے پاس 6کروڑ 63لاکھ 76ہزار روپے جمع کرا دئیے۔ ملزما ن نے انہیں مختصر سی مدت کے لئے منافع دیا اور پھر منظر سے غائب ہو گئے ۔ ملزمان کے خلاف 13متاثرین نے اپنے کلیم نیب حکام کو جمع کرائے تھے ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کو طلب کر رکھا تھا تاہم مذکورہ ملزمان میں سے ایک بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی بنا پر فاضل جج نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -