آل پنجاب انٹریونیورسٹیز ڈرامہ فیسٹیول اورکتاب میلہ آج شروع ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)راولپنڈی آرٹس کونسل میں آل پنجاب انٹریونیورسٹیز ڈرامہ فیسٹیول اورکتاب میلہ آج سے شروع ہورہا ہے جو28 نومبرتک جاری رہے گا۔آل پنجاب انٹریونیورسٹیز ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلربارانی یونیورسٹی راولپنڈی رائے نیازاحمدخان کریں گے جبکہ پاکستان اکادمی ادبیات کے اشتراک سے کتاب میلے کا افتتاح اکادمی کے چیئرمین عبدلحمیدکریں گے۔فیسٹیول میں روزانہ دو ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ پہلا ڈرامہ صبح 10 بجے جبکہ دوسرا ڈرامہ صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ڈرامہ فیسٹیول میں بارانی یونیورسٹی راولپنڈی،بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور،پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد،یو ای ٹی ٹیکسلا،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور،یونیورسٹی آف گجرات،بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،پنجاب یونیورسٹی لاہوراوروفاقی اردویونیورسٹی اسلام آبادکی ڈرامہ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ڈرامہ فیسٹیول کے ساتھ کتاب میلہ بھی منعقدہوگا۔