کارٹون فلم''دی نٹ جاب''2014 میں ریلیز ہوگی

کارٹون فلم''دی نٹ جاب''2014 میں ریلیز ہوگی

  

پیرس (آئی این پی)ہوشیار ہوجایئے کیونکہ نٹس کھانے والی گلہریاں ا?پ کے گھر سے بھی نٹس چراسکتی ہیں، کارٹون فلم "دی نٹ جاب" دوہزار چودہ میں ریلیز ہوگی۔خبردار رہیئے، شرارتی گلہریوں کا نٹس کے لئے گھر گھر پر حملہ ہونے والا ہے،سردیوں کا موسم ہے، جگہ جگہ خشک میوہ جات کے پوسٹزر لگے ہیں، ایسے میں بھوک سے نڈھال گلہری بھی بے حال ہے۔گرما گرم نٹس کی خوشبو سے گلہری کھنچی چلی جاتی ہیں، مگر جب کوئی راستہ نہ سوجھا تو ایک بیکری پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا، یہ نئی اینی انمیٹڈ فلم دی نٹ جاب کی کہانی ہے، من موجی گلہریوں کا یہ منصوبہ کتنا کامیاب ہوتا ہے یہ تو سترہ جنوری دو ہزار چودہ کو ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔

مزید :

کلچر -