عریانیت کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ‘ عجب گل

عریانیت کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ‘ عجب گل

  

لاہور( آئی اےن پی ) معرو ف اداکار و ہدایتکار عجب گل نے کہا ہے کہ عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،ہماری انڈسٹری میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ عریانیت کے بغیر فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا۔ ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ اگر آپ عریانیت کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر فلم بنائینگے تو اسے چند بیمار ذہن تو ضرور پسند کرینگے لیکن اکثریت اسے رد کر د ے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے بلکہ اچھی معیاری او رسبق آموز فلمیں بنانی چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ اکثر پروڈیوسر ہمسایہ ملک بھارت کی نقل میں فلمیں بنا رہے ہیں ہم کبھی بھی انکا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اسکی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی پراجیکٹس میںکام کر رہا ہوں ۔

مزید :

کلچر -