فلم 12ایئرز ا سلیو نے 25 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

فلم 12ایئرز ا سلیو نے 25 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

  

لاس اینجلس (آئی این پی) فلم 12ایئرز ا سلیو کی کہانی بارہ سال قید کی صعوبتیں برداشت کرنے والے سیاہ فام پر مبنی ہے۔اسی کی دہائی میں ایک سیاہ فام شخص کو اغوا کرکےامریکا لے جایا گیا، جہاں اسے جانوروں کی طرح بولی لگا کر فروخت کیا گیا، جس کے بعد اسے ایسی قید کی سامنا کرنا پڑا جو اس کے اعصاب پر بے حد بھاری تھی، اذیتیں تکلیفیں اور مار پیٹ، آسائشات سے بھرپور زندگی گزارنے والے سیاہ فام کو کئی طرح کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گورے سیاہ فام سے غلامانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، جس کے بعد اس کے گھر والے اسے ڈھونڈتے ہیں اور رہائی کی کوششیں کرتے ہیں، بارہ سال قید بامشقت برداشت کرنے والی اس سچی داستان کو فلماتے ہوئے اداکارہ لیپیٹا کہتی ہیں کہ فلم میں اداکاری کرنا بے حد مشکل تھا، ایسے رونگٹے کھڑے کر دینے والا کردار انھوں نے پہلے کبھی نہ کیا تھا، بیس ملین ڈالرز کی لاگت سے بننے والی فلم نے کچھ دن میں ہی پچیس ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

مزید :

کلچر -