فلم انڈسٹری کو بچانے کےلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہوگئی ‘شان

فلم انڈسٹری کو بچانے کےلئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہوگئی ‘شان

  

لاہور(آئی اےن پی) اداکار شان نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری آئی سی یو میں پڑی ہے تو غلط نہ ہوگا،انڈسٹری کو بچانے کے لئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہوگئی ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ متحد ہو کر فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے میدان میں آ جائیں تو یہ ممکن ہے کہ ہم آخری سانسیں لینے والی فلم انڈسٹری کو بچا سکیں ۔لیکن موجودہ حالات ہیں حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہو گئی ہے اور اسکے بغیر انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں کیا جا سکے گا ۔معمر رانا نے کہا کہ جب بھی اچھا کردار ملے گا ضرور کام کروں گا اور میں اچھے دنوں کے آنے کیلئے پر امید ہوں۔

مزید :

کلچر -