پاکستانی گلوکاروں کا صوفیانہ کلام پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے،راگنی

پاکستانی گلوکاروں کا صوفیانہ کلام پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے،راگنی

  

لاہور( آئی اےن پی)گلوکارہ راگنی نے کہا کہ ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے از سر نو محنت کرنا ہو گی‘ پاکستانی گلوکاروں کی طرف سے پیش کئے جانےوالے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میوزک انڈسٹری مشکلات سے گزر رہی ہے لیکن اس پر اس طرح توجہ نہیں دی جارہی جس طرح کی ضرورت ہے ۔ جو گلوکار تسلسل سے میوزک البم بناتے تھے اب وہ نقصان کے خدشے سے دوچار ہو کر محتاط ہو گئے ہیں او رکئی کئی سال تک اس طرف کا رخ نہیں کیا جاتا۔

مزید :

کلچر -