رواں سال اکتوبرمیں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 71فیصد کم ہوگیا

رواں سال اکتوبرمیں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 71فیصد کم ہوگیا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) کولیشن سپورٹ فنڈ اور ترسیلات زر کی بدولت رواں سال اکتوبرمیں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 71فیصد کم ہوگیا۔ جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ایک ارب چھتیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال جولائی سے اکتوبرکے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ایک ارب چھتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ جو مجموعی قومی پیداوار کا صرف اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ گذشتہ ماہ اکتوبر میں کرنٹ اکاو?نٹ خسارہ سولہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر رہا،، جو ستمبر میں ستاون کروڑ چالیس لاکھ ڈالرتھا۔ مہانہ بنیاد پرکرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 71 فیصد کمی کی اہم وجہ،، کولیشن سپورٹ فنڈ کے 32 کروڑ بیس لاکھ ڈالرکا انفلو،،خدمات کی برآمدات میں بہتری،، ترسیلات زر میں پانچ فیصد اضافہ اورماہانہ بنیاد پردیگر منتقلیوں میں پچاس فیصد اضافہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -