نیشنل بینک پی آئی اے کو 6 کروڑ ڈالرکا قرضہ دےگا

نیشنل بینک پی آئی اے کو 6 کروڑ ڈالرکا قرضہ دےگا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) نیشنل بینک پی آئی اے کو چھ کروڑ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا۔ قومی فضائی کمپنی نے اسلامک بینکنگ سسٹم سے تیرہ کروڑ ڈالر کے قرضے کیلئے رجوع کرلیا۔نیشنل بینک آف پاکستان ، قومی فضائی کمپنی کو چھ کروڑ ڈالرکا قرجہ فراہم کریگاپی ائی اے نے اسلامک بینکنگ سنڈیکیٹ سے تیرہ کروڑ ڈالر کے قرضوں کیلئے رجوع کیا تھا۔ پی آئی اے کو تین سالہ مدت کیلئے چھ کروڑ ڈالر نیشنل بینک فراہم کرےگا بینکنگ سنڈیکیٹ میں نیشنل بینک، سٹی بینک اوروربا بینک شامل ہیں۔ قرض کی ادائیگی،، پی آئی اے سعودی عرب سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کرے گا۔ جوقرض فراہم کرنے والے بینکوں کو براہ راست منتقل کردی جائےگی۔

مزید :

کامرس -