چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سات فیصد اضافا
لاہور ( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ءکے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چار ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی اس عرصہ کے دوران خام کپاس اور دھاگے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تولئے اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی ہے۔