ٹیکس نیٹ میں اضافے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی‘صدر راولپنڈی چیمبر

ٹیکس نیٹ میں اضافے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی‘صدر راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( نیٹ نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کر رہی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کئی بیرونی دورے کیے،جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال، بد عنوانی اور بھاری ٹیکسز اور ٹیکس کے ناقص نظام کی بدولت مقامی سرمایہ کار بیرونی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں ،اگر غلطی سے یہاں کو ئی سرمایہ کار آبھی جائے تو اسے ایسی نصیحت ہوتی ہے کہ اوروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکتا ہے جس کی بڑی وجہ ہمارا ٹیکس کلچر ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ٹیکس کے تمام تر اہداف صرف رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں سے ہی حاصل کرنے ہیں اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔کاروباری برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت محدود سوچ(Shallow Thinking ( اور بیانات کی سیاست سے باہر نکلے اور ایسے عملی اقدامات اٹھائے جس سے ٹیکس گزاروں کو آسانی ہو اورسہولیات میسر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر آڈٹ کے نام پر کاروباری برادری کو ہراساں کر رہا ہے جس سے کاروباری برادری کی کثیر تعداد صنعتوں کو بیرون ملک شفٹ کر رہی ہے ۔
جس کا خمیازہ ملکی خزانے کو پہنچ رہا ہے۔

 ،وزیر اعظم صاحب کو چاہیے کہ پہلے اپنے محکموں کے حالات ٹھیک کریں اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کریں ٹیکس کا صاف و شفاف نظام متعارف کروائیں کیونکہ جو سرمایہ کار امن و امان کی خراب صورتحال سے بچ جا تا ہے تو حکومتی چونچلوں کی نظر ہو جاتا ہے،حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کاروبار کا کوئی ماحول نہیں ،راولپنڈی چیمبر حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قومی مسائل کر بیان بازی اور سیاست سے گریز کرے اور ایسے اقدامات اٹھائے جس سے ملک میں استحکام پیدا ہو اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔حکومتی ادارے ایف بی آر کا صرف ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کو نوٹسسز بھیج کر ہراساں کرنا اور انہی ٹیکس گزاروں سے اپنے اہداف کو پورا کرنا،کب تک ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی چلتی رہے گی ،حکومت کو چاہیے کہ عوام نے جن کاموں کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور جن کے انہوں نے وعدے کئے تھے کو پورا کرے اور در پیش مسائل کی طرف توجہ دے۔ملک میں امن و امان ہو گااور قانون کی بالا دستی ہوگی تو کسی کو بیرون ملک جا کر سرمایہ کار ڈھونڈنے یا بھیک مانگنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ،اس
موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم اور نائب صدر محمد عالم چغتائی بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -