پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی

پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال (2013-14 ) کی پہلی سہ ماہی( جولائی تا ستمبر2013ء) کے دوران تیل کی درآمدات میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی ،ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق پہلے تین ماہ کے دوران 3.98ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4 ارب ڈالر مالیت کا تیل درآمد کیا گیا تھا، تیل کی درآمدات میں ہونے والی کمی سے قیمتی ذرمبادلہ کی بچت کے ملکی معیشت پرخوشگواراثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -