شاہد اسلم اور معین خان مےں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،ندیم سرور

شاہد اسلم اور معین خان مےں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،ندیم سرور

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم میڈیا ندیم سرور نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم اور منیجر معین خان کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور اس حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔ جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم سرور نے کہاکہ شاہد اسلم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں ۔ قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ مختصر تھا اسلئے ٹیم کے آفیشلز کی تعداد کم رکھی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ میڈیا میں شاہد اسلم اور معین خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش میں تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم اور معین خان کے مابین ٹریننگ کے دوران مداخلت اور دیگر لاجسٹک مسائل پر اختلافات تھے جسکی وجہ سے شاہد اسلم یو اے ای سے ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ جانے کی بجائے وطن واپس آگئے ۔

ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر شاہد اسلم کو قومی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ بھیجا جاتا تو ٹیم کے ایک کھلاڑی کو وطن واپس بھیجنا پڑتا جسکی وجہ سے شاہد اسلم کو کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ مختصر ہے اسلئے وہ یو اے ای سے ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ جانے کی بجائے پاکستان واپس چلے جائیں۔ شاہد اسلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کا کام کروا رہے ہیں اور اسلئے انہوں نے پی سی بی سے چھٹیاں لی ہوئی ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -