جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں جاری

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونئیر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونئیر ورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -