شرا پووا نے کوچنگ کیلئے سابق ڈچ پلیئر سوین گرونویلڈ کی خدمات حاصل کر لیں

شرا پووا نے کوچنگ کیلئے سابق ڈچ پلیئر سوین گرونویلڈ کی خدمات حاصل کر لیں

  

ماسکو (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل اور چار مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن ماریا شراپووا نے کوچنگ کیلئے سابق ڈچ پلیئر سوین گرونویلڈ کی خدمات حاصل کر لیں۔ وہ آئندہ برس کے آغاز میں نئے کوچ کے ساتھ کام کریں گی۔ عالمی نمبر چار شراپووا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اس بات کا اعلان کیا۔ شرا پووا نے رواں برس اگست میں اپنے کوچ جمی کونرز کو اس عہدے سے فارغ کیا تھا۔ شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ سوین کی ٹینس کے بارے سوچ وسیع ہے اور وہ کوچنگ کا بھی خاصا تجربہ رکھتے ہیں اسلئے وہ ان سے معاہدہ کرنے پر خوش ہیں۔ شرا پووا ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اور شیڈول کے مطابق وہ آئندہ سال شروع ہونے والے برسبین ایونٹ میں دوبارہ کورٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -