مچل جانسن کی تباہ کن باﺅلنگ انگلش ٹیم ایک سو چھتیس پر ڈھیر

مچل جانسن کی تباہ کن باﺅلنگ انگلش ٹیم ایک سو چھتیس پر ڈھیر

  

                                                                                                                                              برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوظ، میچ کے دوسرے روز با¶لر چھائے رہے، سیریز کا جارحانہ آغاز، باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلیاکی ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 295 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 136 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ کینگروز نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور اسکو انگلینڈ کے خلاف 224 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹیواٹ براڈ نے 6 جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے مچل جانسن نے 4 اور ریان ہیرس نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے بریڈ ہیڈن 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل جانسن 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے ۔ مچل کیربری 40 رنز کے ساتھ نمایاں برطانوی بلے باز رہے۔ جمعہ کو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز273 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو بریڈ ہیڈن 78 اور ریان ہیرس 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ریان ہیرس 9 رنز بنا کر سٹورٹ براڈ کی گیند پر میٹ پرائیر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ۔ کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ جواب میں انگلینڈ کی طرف سے ایلسرکک اور مچل کیربری نے اننگز کا آغاز کیا۔ کپتان ایلسرکک 13 رنز بنا کر ریان ہیرس کی گیند پر بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جوناتھن جو 10 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔کیون پیٹرسن 18 رنز بنا کر ریان ہیرس کی گیند پر جارج بیلی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ کیربری چو 40 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اس کے بعد آسٹریلوی با¶لرز انگلش ٹیم پر حاوی ہوگئے اور سٹورٹ براڈ کے سوا کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پایا اور یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے شاندار با¶لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل جانسن نے 4، ریان ہیرس نے 3، نیتھن لیون نے 2 جبکہ پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے65 رنز بنالیے تھے اور اس کو انگلینڈ کے خلاف 224 کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔ کرس راجرز15 اور ڈیوڈ وارنر 45 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -