سرفراز نواز کی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کےلئے نجم سےٹھی کی کاوشیںکی ستائش

سرفراز نواز کی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کےلئے نجم سےٹھی کی کاوشیںکی ...

  

اسلام آبا(اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کی پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ سال کے آخر میں سیریز کھیلی جائے گی، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں انہوں نے بھارتی ہم منصب سے اس حوالے سے بات کی تھی اور انہوں نے آئندہ سال پاک بھارت سیریز کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ نجم سیٹھی پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاہم اگر دونوں ممالک کی حکومتیں بھی ان کی معاونت کریں تو سیریز کا انعقاد یقینی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے شائقین روایتی حریفوں کو آمنے سامنے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور میرے خیال میں یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -