چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا

چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنائی (این این آئی)چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگاانتظامیہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر آٹھ سٹانسلاس واورینکا نے شیڈول اے ٹی پی چنائی اوپن ورلڈ ٹور ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔اولمپک ڈبلز گولڈ میڈلسٹ واورینکا کی یہ ایونٹ میں مسلسل چھٹی شرکت ہوگی۔
 اور ان کی تمام تر نظریں دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہیں، واورینکا نے اس سے قبل 2011ءمیں ٹائٹل جیتا تھا واورینکا کیلئے یہ سال کافی اچھا ثابت ہوا جس میں وہ عمدہ پرفارمنس کی بناءپر سال کے آخری ٹینس ایونٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے اور سیمی فائنل میں انہیں نوویک جوکووچ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔