رگبی لیگ ورلڈ کپ 2013ءکے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

رگبی لیگ ورلڈ کپ 2013ءکے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

  

لندن (اے پی پی) رگبی لیگ ورلڈ کپ 2013ءکے سیمی فائنلز (آج) ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں مشترکہ طور پر جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ایونٹ میں 14 ٹیموں نے شرکت کی اور ٹاپ چار ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہیں جن میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور فجی شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور فجی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 30 نومبر کو فائنل میچ میں ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -