کوہلی رواں برس ون ڈے کرکٹ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے

کوہلی رواں برس ون ڈے کرکٹ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی رواں برس اب تک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیت کر حاصل کیا۔ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 86 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں برس پانچ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کے مصباح الحق اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان چار، چار مرتبہ ایوارڈ جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور بھارت کے روندرا جدیجہ تین، تین بار ایوارڈ جیت کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -