بی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت آج شروع ہوگی

بی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت آج شروع ہوگی

  

ڈھاکہ (آئی اےن پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ اور سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت (آج) سے شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انضباطی پینل کے چیئرمین جسٹس محمد عبدالراشد نے کیس کی سماعت کےلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے سابق جج خادم الاسلام ، اجمل الحسین اور سابق کرکٹر شکیل قاسم شامل ہیں۔ بی سی پی کی انضباطی پینل کے چیئرمین جسٹس محمد عبدالراشد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہمیں کچھ معلومات فراہم کی ہیں جس کے بعد کرپشن کیس کی سماعت کےلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کے کنوینئر بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے سابق جج خادم الاسلام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینچ 24 نومبر سے کیس کی سماعت شروع کر دے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -