کرس گیل فٹنس مسائل کا شکار ، بھارت کیخلاف بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک

کرس گیل فٹنس مسائل کا شکار ، بھارت کیخلاف بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک

  

کوچی(آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔گیل جمعرات کو ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے، وہ صفر پر رن آو¿ٹ ہوئے۔گیل نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر سٹروک کھیل کر رن لینے کی کوشش کی اور اسی دوران انہیں گھٹنے میں درد نکل آیا جس کے باعث وہ رن آو¿ٹ بھی ہو گئے تھے، زیادہ درد ہونے کی وجہ سے انہیں سٹریچر پر گراو¿نڈ سے باہر لے جایا گیا۔آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بیپن تھیروول نے گراو¿نڈ پر ہی گیل کا معائنہ کیا اور اس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال داخل کرا لیا گیا۔

ایم آر آئی سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ گیل ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث انہیں تین سے چار ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -