تیسری فیبا ایشیا انڈر 16 ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

تیسری فیبا ایشیا انڈر 16 ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

  

کولمبو (اے پی پی) تیسری فیبا ایشیا انڈر 16 ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ (آج) ہفتے سے سری لنکا میں شروع ہو گی۔ جاپان کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔ فیبا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں چین، چائنیز تائپے، بھارت، جاپان، کوریا اور ملائیشیا جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، اردن، قزاخستان، سری لنکا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ایونٹ میں ہر روز چھ، چھ میچ کھیلے جائیں گے اور 27 نومبر تک لیگ میچوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 28 نومبر کو آرام کا دن ہو گا جبکہ 29 نومبر کو کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 30 نومبر کو فائنل میچ میں ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -