ہانگ کانگ سپر سیریز،بھارت کی ثانیہ نہوال اور اجے جیارام ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
ہانگ کانگ (این این آئی) ہانگ کانگ سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو سفر ختم ہو گیا ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں بھارت کی ثانیہ نہوال کا مقابلہ تھائی لینڈ کی پورنٹپ سے تھا۔ تھائی کھلاڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نہوال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21-17، 9-21 اور 21-15 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
دوسری جانب مینز سنگلز کے میچ میں انڈونیشیا کے سونی دیوی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف بھارتی کھلاڑی اجے جیا رام کو ہرا کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔