پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب 25نومبر کو ہوگا
لاہور(آئی اےن پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ ملک کے108اضلاح میں ہاکی ایسوسی ایشنز کے الیکشن کے مراحل مکمل ہوگئے جبکہ تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کا انتخابی عمل مکمل ہوجائیگا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے کہاکہ پی ایچ ایف کے عہدیداروں کا الیکشن 25نومبر کو ہوگا، اس میں تاخیر کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ ارشد انصاری نے کہاکہ اب تک انتخابی عمل شفاف رہا۔کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی کی گئی اور نہ ہی رعایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری کاانتخاب میرٹ پر ہوگا۔