بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 200 شکار مکمل کر لئے

بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 200 شکار مکمل کر لئے

  

برسبین (اے پی پی) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 200 شکار مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے چوتھے وکٹ کیپر بن گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز ایڈم گلکرسٹ کو حاصل ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 416 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ برسبین میں انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بریڈ ہیڈن جب میدان میں اترے تو انہیں وکٹوں کے پیچھے 200 شکار مکمل کرنے کیلئے دو سٹمپ یا کیچز کی ضرورت تھی، انہوں نے ایلسٹرکک اور جوناتھن ٹراﺅٹ کی کیچز لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیڈن نے 50 ٹیسٹ میچوں میں دو سو شکار مکمل کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -