سپریم کورٹ کا فیصلہ، چیئرمین نیب اور دیگر افسروں کی قانونی ماہرین سے مشاورت
اسلام آباد(آئی این پی ) این آئی سی ایل سکینڈل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری ‘ چیئرمین وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرﺅف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نر گس سیٹھی نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔ دوسری طرف عدالتی فیصلے کی کاپی نیب کو موصول ہونے کے بعد عدالتی حکم پر مقدمہ کے اندراج کی کارروائی ہو گی، ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل سکینڈل کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر سپریم کورٹ کی طرف سے دئیے جانے والے فیصلے پر قمر الزمان چوہدری ‘ عبدالرﺅف چوہدری اور نرگس سیٹھی نے فیصلے کے خلاف اپیل سمیت دیگر قانونی پہلوﺅں پر وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کی کاپی نیب کو ابھی تک موصول نہیں ہو سکی تحریری فیصلہ نیب کو موصول ہونے کے بعد ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کا فےصلہ