ملک داخلی و خارجی خطرات کے پیش نظر شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا ¾الطاف حسین

ملک داخلی و خارجی خطرات کے پیش نظر شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا ¾الطاف حسین

  

            لندن ( اے این این ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ ہڑتال اوراحتجاج کرنے والے اپنے احتجاج کوپرامن رکھیں۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ہڑتال کے دوران انسانی جانوں اوراملاک کونشانہ نہ بنائیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں اجلاس کے موقع پرخطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک داخلی وخارجی خطرات کے پیش نظرشرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہڑتال اوراحتجاج کرنے والے پرامن رہیں۔ مظاہروں کے دوران انسانی جانوں اوراملاک کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -