وزیر اعظم26نومبر کو کراچی میں پہلے سول نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم26نومبر کو کراچی میں پہلے سول نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد ...

  

                اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف26نومبر کو کراچی میں پہلے سول نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ بات وزیر اعظم نواز شریف نے قومی مشاورتی کانفرنس سے خطاب سے خطاب کے دوران بتائی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان دونوں منصوبوں سے 9ہزارمیگاواٹ اور بھونجی ڈیم سے 7ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہو گی دنیا کے مختلف ممالک نے ان منصوبوں پر تعاون کا یقین دلایا ہے، ہم کراچی میں چین کے تعاون سے سول نیوکلیئر پلانٹ کا سنگ بنیاد 26نومبر کو رکھیں گے اس منصوبے سے 2117میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اور یہ سارے منصوبے مکمل ہونے میں سات سے دس سال کا عرصہ درکار ہے۔

سنگ بنیاد

مزید :

صفحہ اول -