سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے،نیٹو

سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے،نیٹو

  

            برسلز(اے این این)نیٹو نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے،خیبرپختونخوا میں احتجاجی پروگرام سے آگاہ ہیں اور حالات کا بریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ،حکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔جمعہ کو نیٹو کے ترجمان نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے احتجاجی پروگرام سے آگاہ ہیں ،تاہم ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں آنیوالی اورباہر جانیوالی نیٹو سپلائی کوبند نہیں کیا جائے گا یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ، خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے کردار اداکرنا ہی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔

نیٹو

مزید :

صفحہ اول -