چیئرمین نیب قمر زمان چودھری رخصت پر چلے گئے

چیئرمین نیب قمر زمان چودھری رخصت پر چلے گئے

  

                     اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب )کے چیئرمین قمر زما ن چودھری چھٹی پر چلے گئے ہ یں، انہوں نے صدر مملکت کو تین ہفتوں کی رخصت کی درخواست دے دی جسے صدرنے منظورکرلیا ۔ ذرائع کے مطابق قمر زما ن چودھری نے ایوان صدر کو درخواست ارسال کی ہے جس میں ا نہوں نے25 نومبر سے تین ہفتوں کی رخصت کی استدعا کی ہے، چیئرمین نیب نے درخواست میں ذاتی مصروفیات کو وجہ بتایا دوسری جانب قمرزمان چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے رخصت ذاتی مصروفیت کی بناءپرلی ہے اوراس کااین آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ کوئی ایسااقدام نہیں کریں گے جوسپریم کورٹ کے احکامات اورقانون کے منافی ہو ،نہ ہی کوئی ایساکام کریں گے جس سے کوئی تنازع پیداہوا۔انہوں نے کہاکہ وہ اپناکام دیانتداری اورایمانداری سے کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ نے قمر زما ن چودھری سمیت مختلف شخصیات کیخلاف تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

چودھری قمر زمان

مزید :

صفحہ اول -