مریم نواز شریف بطور چیئرپرسن تنخواہ مراعات یا کوئی سہولت نہیں لیں گی

مریم نواز شریف بطور چیئرپرسن تنخواہ مراعات یا کوئی سہولت نہیں لیں گی

  

    

                    اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی اعزازی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا، تنخواہ اور مراعات حاصل نہیں ہونگی۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز شریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا ہے اور ان کا یہ تقرر اعزازی بنیاد پر کیا گیا ہے، مریم نواز شریف بطور چیئرپرسن تنخواہ ، مراعات یا کوئی سہولت نہیں لیں گی، ان کی ذمہ داریوں میں یوتھ پروگرام کا انتظام، نگرانی اور عملدرآمد شامل ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بلا سود قرض سکیم اور یوتھ بزنس لون شامل ہیں۔ مریم نواز شریف1997ءسے شریف ٹرسٹ کی چیئرپرسن ہیں اور وہ فلاح وبہبود اور سماجی کاموں کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -