ہنگو ڈرون حملہ پر امریکی سفیر کی طلبی پاکستان کا شدید احتجاج

ہنگو ڈرون حملہ پر امریکی سفیر کی طلبی پاکستان کا شدید احتجاج

  

      اسلام آباد (اے این این) پاکستان نے گزشتہ روز ہنگو کی تحصیل ٹل میں ہونے والے ڈرون حملے پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کے حوالے کیا ۔انہوں نے گزشتہ روز کے حملے سے متعلق امریکی سفیر کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے فوری طورپر بند کیے جائیں کیونکہ یہ حملے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ ڈرون حملے میں بچوں سمیت بے گناہ افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے مشیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظات اور خدشات اوبامہ انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔

پاکستان احتجاج

مزید :

صفحہ اول -