پنجاب میں مزید46افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب میں مزید46افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک) پنجاب میں مسلسل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 46افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں سے 23لاہور، نو راولپنڈی ، دوشیخوپورہ اور ایک بہاولپور میں زیرعلاج ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق پنجاب سے باہر اسلام آبادسے ہے ۔ بتایاگیاہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد2,146ہوگئی ہے جن میں سے بیشترصحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے فارغ ہوگئے ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -