وزیراعظم کی کراچی دھماکوں کی مذمت، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: نواز شریف

وزیراعظم کی کراچی دھماکوں کی مذمت، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے علاوہ ...
وزیراعظم کی کراچی دھماکوں کی مذمت، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑنے کے سوااب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے بلاخوف وخطر دہشتگردی کے خلاف آگے بڑھتے رہیں ۔وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نواز شریف نے کہاکہ کراچی کی دہشتگردی کی سفاکانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ، دھماکے بزدلانہ فعل اور قابل مذمت ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کراچی میں دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ایسی کارروائیاں حوصلے پست کرسکتے ہیں۔ اُن کا کہناتھاکہ دہشتگرد کی کا راستہ روکنے اور ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے لیے اپنی جاری رکھیں گے ، دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں ، قانون نافذکرنیوالے اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پیشہ وارانہ مہارت سے کام کرناہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -