اسحاق ڈار کو ’دل‘ کی تکلیف ہوگئی

اسحاق ڈار کو ’دل‘ کی تکلیف ہوگئی
 اسحاق ڈار کو ’دل‘ کی تکلیف ہوگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کردیاگیاہے تاہم اُن کی حالت تسلی بخش ہے ۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنماءاور وزیرخزانہ اسحاق ڈار عارضہ قلب میں مبتلاہیں اور ہفتہ کی صبح اُن کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی جس پر اُنہیں راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ برائے امراض قلب میں داخل کرادیاگیاہے اوراُن کی انجیوپلاسٹی بھی کی گئی ۔ڈاکٹروں نے بتایاکہ وزیرخزانہ کی حالت تسلی بخش ہے اور اُنہیں شام تک ہسپتال سے ڈسچارج کردیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف ، اُن کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی اسحاق ڈار کی عیادت کی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -