لیاری گینگ وار کے دوگروپوں میں تصادم،باباگولڈن ماراگیا، سات افرادزخمی

لیاری گینگ وار کے دوگروپوں میں تصادم،باباگولڈن ماراگیا، سات افرادزخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں گینگ وار کے دوگروپوں میں تصادم اور مارٹرگولے فائرہونے سے شیراز کامریڈ گروپ کے باباگولڈن جاں بحق اور سات افرادزخمی ہوگئے جبکہ دوگھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے گل محمد لین اور دبئی چوک میں گینگ وار کے دوگروپوں میں مسلح تصادم ہواجس دوران پانچ ماٹرگولے فائرہوئے ۔ مارٹرگولوں کی زدمیں آنے سے زخمی ہونیوالے دوبچوں سمیت سات افراد کو لیاری جنرل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسری طرف پھول پتی لین میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شیراز کامریڈ گروپ کا اہم رکن باباگولڈن ماراگیاجس کی لاش لیاری جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ علاقے میں دستی بموں کا بھی آزادانہ استعمال کیاجارہاہے۔

مزید :

کراچی -