ساہیوال میں ٹریفک حادثہ ، تینوں بھائی جاں بحق،ماں باپ زخمی

ساہیوال میں ٹریفک حادثہ ، تینوں بھائی جاں بحق،ماں باپ زخمی

  

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین بھائی جاں بحق جبکہ چوتھا بھائی اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔ملتان کینٹ کا رہائشی محمد آصف، اس کی اہلیہ اور چار بچے لاہور جا رہے تھے کہ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ میاں بیوی اور ان کا ایک بیٹا حادثے میں زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں میں آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ علی اور چار سالہ زین شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔

مزید :

ساہیوال -