گوادرڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تین ملازمین کی لاشیں برآمد

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوٹاﺅن میں گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تین ملازمین کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین ہیں جو رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلا کر سوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق آفس میں گیس بھرجانے کی وجہ سے ایک شخص بے ہوش بھی ہواجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔