حافظ آبادمیں اشتہاریوں سے مقابلے میں پولیس افسرسمیت پانچ اہلکارشہید، ایمرجنسی نافذ، مقابلہ جاری

حافظ آبادمیں اشتہاریوں سے مقابلے میں پولیس افسرسمیت پانچ اہلکارشہید، ...
حافظ آبادمیں اشتہاریوں سے مقابلے میں پولیس افسرسمیت پانچ اہلکارشہید، ایمرجنسی نافذ، مقابلہ جاری

  

حافظ آباد، سکھیکی(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے ٹھٹھہ رائے میں اشتہاریوں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد حافظ آباد اور سکھیکی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ڈاکٹروں کو فوری ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہسپتالوں کے باہرسیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ رائے میں اشتہاری ملزم سجاد عرف چناسمیت تین اشتہاری ملزمان سے پولیس کا سامناہوگیا جس کے بعد پولیس اور اشتہاری ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس سے تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جن میں سے بعدازاں دو اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔اشتہاریوں کی فائرنگ سے ایس ایچ اوسید عارف حسین اور اہلکار اسلم سمیت پانچ اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا ۔زخمیوں اورلاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا۔دنیانیوز کے مطابق پنڈی بھٹیاں اور حافظ آبادمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں کو فوری طورپر ہسپتالوں میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔بتایاگیاہے کہ گاﺅں میں کرفیوکا سماں ہے جبکہ سجاد عرف چناقتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہے ۔

مزید :

حافظ آباد -اہم خبریں -